ورن دھون اپنی نئی آنے والی فلم میں ہاکی کے کھلاڑی بنیں گے

ورن دھون ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی دھیان چند کی زندگی پربننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ورن دھون ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی دھیان چند کی زندگی پربننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے نوجوان اداکا ر ورن دھون ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی دھیان چند کی زندگی پربننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

بالی ووڈ اسٹار ورن دھون نے اپنی جانداراداکاری اور انتھک محنت کے باعث فلم نگری میں مقام بنایا ہے جب کہ وہ اپنے فنی کیرئیر میں اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور کئی کرداروں کو بخوبی نبھا کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب نوجوان اداکار اپنی نئی آنے والی فلم میں ہاکی کھیلتے نظر آئیں گے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لیجنڈری کھلاڑی دھیان چند کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے فلمساز کرن جوہر نے رنبیر کپور کو فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی تاہم مصروفیات کے باعث انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا جس پرنوجوان اداکار ورن دھون کو فلم میں سائن کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ فلم میں ہاکی کھیلتے نظر آئیں گے جب کہ فلمسازروں نے لیجنڈری کھلاڑی کی فیملی سے بھی فلم بنانے کی اجازت حاصل کرلی ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارورن دھون اپنی نئی آنے والی فلم''ڈشوم'' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
Load Next Story