وزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں 100 فیصد اضافہ
نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کا بجٹ 4 ارب 33 کروڑ روپے کردیا گیا ہے
LONDON:
حکومت سندھ نے نئے مالی سال میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے بجٹ میں تقریباً ایک سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کا بجٹ 4 ارب 33 کروڑ روپے کردیا گیا ہے، رواں مالی سال میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کل بجٹ ایک ارب 74 کروڑ روپے تھا جسے بعد میں نظرثانی کرکے 2 ارب 23کروڑ روپے کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ نے مالی سال 17-2016 کے لئے 8 کھرب 69 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا جس میں سرکاری ملازمین اور تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔