سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان جنگ کا منفرد واقعہ
اسرائیل نے غزہ کے معصوم عوام پر یلغار کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔
لاہور:
ماضی میں جنگوں کا اعلان سربراہ حکومت یا سپہ سالار کیا کرتے تھے، لیکن جنگی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی ملک نے دوسرے ملک پر حملے کا انتباہ یا حملے کرنے کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر کیا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیل ڈیفنس فورس(IDF) کے سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ پر آئی ڈی ایف کے ترجمان کی جانب سے گذشتہ منگل کو اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ شہر پر حملے کا اعلان کیا گیا، جو اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ @IDFSpokesperson اکائونٹ سے کیے گئے اس ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ اسرائیل ڈیفنس فورس بڑے پیمانے پر ''دہشت گردی'' کے خلاف جنگ شروع کررہی ہے اور اس دوران وہ غزہ شہر اور حماس کی قیادت اور سرکردہ راہ نمائوں اور اسلامی مجاہدین کے خلاف سرگرم عمل ہوگی۔
IDFکے اس ٹوئٹ کے چند لمحوں بعد ہی اسرائیل نے حماس کے ایزیدائن القاسم بریگیڈ کے عسکری ونگ کے راہ نما احمدال جباری کو ایک فضائی حملے میں میزائل مار کر ہلاک کردیا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے حماس کے ترجمان فیاض بریہوم نے تحریری پیغام دیا کہ IDFنے اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ اس پیغام کے جواب میں IDFنے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تحریر کیا کہ اسرائیل کے پاس تمام آپشن کھلے ہوئے ہیں اور اگر ضروری ہوا تو وہ غزہ میں زمینی جنگ بھی شروع کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ٹوئٹر پر دی گئی دھمکی کے فوراً بعد فضائی حملے میں احمد ال جباری کے علاوہ 7فلسطینی شہری شہید اور60سے زاید زخمی ہوئے تھے۔