اوگرا سی این جی قیمت کا فارمولہ مشاورت سے طے کریگی
عوام اور اسٹیک ہولڈرز سے آرا لینے کیلیے آج لاہور اور بدھ کو کراچی میں سماعت کااعلان۔
SOUTHAMPTON:
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سی این جی کی قیمت کا فارمولہ طے کرنے کے لیے عوام اور اسٹیک ہولڈرز کی آرا حاصل کرے گی جس کے لیے عوامی سماعت جمعہ23نومبر کو لاہور اور بدھ 28نومبر کو کراچی میں کی جائے گی۔
سی این جی ایسوسی ایشنز نے سی این جی کی قیمت ریجن ون کیلیے 86.06روپے فی کلو اور ریجن ٹو کیلیے 76.79 روپے فی کلو تجویز کی ہے، اوگرا کے مقرر کردہ آڈیٹرز کی رپورٹ میں ریجن ون کیلیے خوردہ قیمت 83.03 روپے فی کلو اور ریجن ٹو کیلیے 74.59 روپے تجویز کی گئی ہے جبکہ خود اوگرا نے ریجن ون کیلیے خوردہ قیمت 74.16روپے اور ریجن ٹو کیلیے 65.72 روپے کلو تجویز کی ہے، سی این جی انڈسٹری نے اپنی آپریٹنگ لاگت 13.12 روپے فی کلو، آڈیٹرز نے 13.33روپے جبکہ اوگرا نے 9.86 روپے کلو ظاہر کی ہے۔
اسی طرح انڈسٹری نے کمپریس کاسٹ 12.78 روپے کلو، آڈیٹرز نے 9.73 روپے کلو اور اوگرا نے 5.46 روپے کلو ظاہر کی ہے، سی این جی انڈسٹری نے اپنی تجویز کردہ قیمت میں فی کلو منافع ریجن ون کیلیے 11.52 روپے کلو اور ریجن ٹو کیلیے 10.86روپے کلو ڈیمانڈ کیا ہے جبکہ آڈیٹرز کی رپورٹ کے مطابق سی این جی اسٹیشنز 4.55روپے فی کلو منافع کمارہے ہیں، اوگرا کے فارمولے کے مطابق منافع 3.42روپے ہونا چاہیے، سی این جی کے پرائس فارمولے کیلیے لاہور میں عوامی سماعت جمعہ 23نومبر کی سہ پہر 3:30بجے پی سی ہوٹل جبکہ کراچی میں عوامی سماعت بدھ 28 نومبر کی سہ پہر 3:30بجے شیرٹن ہوٹل میں منعقد ہوگی جس میں عوام بھی شرکت کرسکتے ہیں۔