مائیکروسافٹ کا سماجی سائٹ لنکڈ ان کو خریدنے کا اعلان
مائیکرو سافٹ لنکڈ ان کے ساتھ ملکر اس کے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے میں مدد دے گا، سی ای اور مائیکرو سافٹ
مائیکرو سافٹ نے بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ لنکڈ ان خریدنے کا اعلان کردیا ہے.
مائیکروسافٹ نے بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ لنکڈ ان کو 26.2 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس ڈیل کے بعد لنکڈ ان کے موجودہ سی ای او جیف وائینر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے تاہم وہ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا کو کمپنی امور میں رپورٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔
اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے سی ای اور ستیا نڈیالا کا کہنا تھا کہ لنکڈ ان نے بزنس حب کو دنیا بھر کے پروفیشنلز سے رابطے کا بہترین نیٹ ورک بنایا ہے تاہم ہم لنکڈ ان کے ساتھ مل کر اس نیٹ ورک کو مزید بہتر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ لنکڈ ان بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ ہے جس کو دسمبر 2002 میں بنایا گیا اور 2003 میں اس کو عام پبلک کے لیے لانچ کیا گیا تھا جب کہ لنکڈان کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 400 ملین کے قریب ہے جس میں سے 106 ملین افراد فعال صارف ہیں۔