کالعدم تنظیموں اور افغان بستیوں کی کڑی نگرانی کا حکم
پولیس کو انٹیلی جنس نظام موثر بنانے اور پتھاروں کا ڈیٹا جمع کرنے کی بھی ہدایت
ایام عاشور پر شہر میں آباد افغانیوں اور کالعدم تنظیموں پر نظر رکھنے اور ان کا ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں آئی جی سندھ فیاض لغاری کی زیر صدارت اجلاس میں عاشورہ کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کا پلان تیار کیا گیاہے جس کے تحت پولیس کے انٹیلی جنس نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔
ٹنڈوالہیار پولیس کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر میں موجود کالعدم تنظیموں کے کارکنان پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ افغانیوں کی رہائشگاہوں اور شہر میں موجود پتھاروں کا ڈیٹا جمع کرانے کو بھی کہا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ شہر کی پختون آبادیوں میں انٹیلی جنس نظام کو موثر بنائیں اور مذکورہ آبادیوں میں مخبروں کا جال بچھا کر تفصیلات حاصل کی جائیں بالخصوص ایسے افغانیوں کی لسٹ مرتب کی جائے جو چند دن قبل آکر آباد ہوئے ہیں۔