کھلنا ٹیسٹ بنگال کا جادو ویسٹ انڈین بیٹسمینوں پر نہ چل پایا
سموئلز کی سنچری، براوو کے 85 رنز،198 کی شراکت، ٹیم کے 2 وکٹ پر 241 رنز۔
بنگال کا جادو ویسٹ انڈین بیٹسمینوں پر نہ چل پایا۔
مہمان ٹیم نے کھلنا ٹیسٹ میں میزبان کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 وکٹ پر 241 رنز بنا دیے،مارلون سموئلز نے109 اور ڈیرن براوو نے85 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، دونوں تیسری وکٹ کیلیے 198رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ قائم کر چکے، قبل ازیں بنگلہ دیش نے دوسرے دن مزید22 رنز کے اضافے سے387 پر پہلی اننگز کا اختتام کیا،ابوالحسن اپنے گذشتہ روز کے اسکور میں13 رنز بڑھانے کے بعد113 پر رخصت ہوئے،فیڈل ایڈورڈز نے6 وکٹیں لیں۔
تفصیلات کے مطابق حریف کو جلد آئوٹ کر کے میچ پر گرفت مضبوط کرنے کی بنگلہ دیشی خواہشات پر پانی پھر گیا، گوکہ آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنرز 43 رنز پر پویلین لوٹ گئے مگر مہمان سائیڈ نے دوسرے روز مجموعی طور پر عمدہ بیٹنگ کی، کیرن پاول (13) رنز پر پیسر روبیل حسین کا شکار بنے، ڈیپ اسکوائر لیگ میں شکیب الحسن نے کیچ لیا، کرس گیل (25) کی قیمتی وکٹ آف اسپنر سوہاگ غازی کو نصیب ہوئی، سوئپ شاٹ کھیلنے کیلیے کوشاں بیٹسمین کا وکٹ کیپر مشفیق الرحیم نے اچھا کیچ تھاما، بقیہ وقت میں براوو اور سموئلز نے میزبان بولرز کیلیے وکٹ کا حصول خواب بنا دیا،پچ سے اسپنرز کو بھی کوئی مدد نہ ملی۔
سموئلز نے شکیب کو چوکے سے پانچویں سنچری مکمل کرنے کے بعد بیٹ اٹھا کر شائقین کی داد کا جواب دیا ، جس وقت کھیل ختم ہوا وہ109 اور براوو85 پر ناٹ آئوٹ تھے، تیسری وکٹ کیلیے198کی شراکت نے ٹیم کو بہتر پوزیشن پر پہنچا دیا، مجموعی اسکور میزبان سے146 رنز کم241 ہو چکا،8 وکٹوں کی موجودگی ٹیم کو برتری لینے کی آس دلا رہی ہے، قبل ازیں ویسٹ انڈیز کو حریف کی آخری2 وکٹوں کے حصول کیلیے 5 اوورز سے بھی کم اوورز استعمال کرنے پڑے، بنگلہ دیش نے مزید22 رنز کے اضافے سے387 پر اننگز کا اختتام کیا۔
محمود اﷲ (76) کا سیمی نے اپنی ہی گیند پر کیچ لیا، یوں میزبان کی ریکارڈ184رنز کی نویں وکٹ شراکت اختتام کو پہنچی،12 رنز کی کمی سے بائوچر اور سمکوکس کا ورلڈریکارڈ نہ ٹوٹ سکا، ابوالحسن اپنے گذشتہ اسکور میں 13 کا اضافہ کرسکے، وہ 113 رنز بنانے کے بعدایڈورڈزو سیمی کے گٹھ جوڑ کا نشانہ بنے،مزید 5 رنز بنا کر وہ انگلش پلیئر والٹر ریڈ کا ریکارڈ توڑ سکتے تھے، جنھوں نے 1884 کے اوول ٹیسٹ میں دسویں نمبر پر117 کی اننگز کھیلی تھی۔فیڈل ایڈورڈز نے6 وکٹوں کیلیے 90 رنز دیے۔