کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے قریب پولیس مقابلے میں 5 ملزمان ہلاک

چشمہ اچوزئی میںٰ مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے 5 ملزمان مارے گئے، ذرائع

چشمہ اچوزئی میںٰ مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے 5 ملزمان مارے گئے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 حملہ آور مارے گئے جب کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ قریبی باغ میں چھپے مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ کی گئی تو ملزمان نے قریبی باغ میں روپوش ہوگئے جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ملزمان کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا جس کے نتیجے میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان سے فائرنگ سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے جب کہ ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم ان کی لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story