خاتون کو سنگسارکرنے کے ملزم انجام سے نہیں بچ سکیں گےشہباز
مقتولہ کے بچوں کیلیے 5 لاکھ کا اعلان، وزیراعلیٰ پنجاب کی مرحومہ...
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم کو قتل کرنے والے ملزم اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے اور قتل کے اس مقدمے مں انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ ہفتے کو ضلع خانیوال میں مبینہ طور پر سنگسار کی جانے والی مریم بی بی کے گائوں 15 آٹھ آر میں اس کے لواحقین سے گفتگوکر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے مقتولہ کی والدہ' ساس اور دیگر رشتہ داروں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے قتل میں نامزد کچھ ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن کو حکم دیا کہ وہ ان کی گرفتاری کی ذاتی طور پر ذمہ داری لیں اور جب تک یہ ملزمان گرفتار نہ ہوں' گائوں میں موجود رہیں۔ وزیراعلیٰ نے سخت گرمی اور حبس کے باوجود زمین پر بیٹھ کر لواحقین سے پون گھنٹے تک قتل کی واردات کی معلومات حاصل کیں اور مقتولہ کے معصوم بچوں کو دلاسہ دیا اور انہیں پیار کیا۔
مقتولہ مریم کی ساس زاہدہ بی بی نے اس موقع پر بتایا کہ مریم بی بی کی چارہ کاٹنے پر راجہ فیملی کے افراد سے تلخ کلامی ہوئی اور پنچایت میں ملزمان نے مقتولہ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی بعدازاں رات کو مریم بی بی کو قتل اور اس کے خاوند سرفراز کو اغواء کر لیا۔ زاہدہ نے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر انصاف کی اپیل کی جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقتولہ مریم کے قاتلوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مقتولہ مریم بی بی کے چاروں بچوں کیلیے 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا اور متاثرہ خاندان کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن نسیم الزماں اور سی پی او گوجرانوالہ رزاق چیمہ پر مشتمل ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔