سہہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
میزبان ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کا 266 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کیا۔
سہہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز کے وارنر پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں عثمان خواجہ کے 98 رنز کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے جب کہ ویسٹ انڈیز سے ہدف با آسانی 45.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے خسارے سے حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپننگ بلے باز جانسن چارلس اور آندرے فلیچر نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا گیا اور پہلی وکٹ پر 74 رنز جوڑے تو فلیچر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد 85 کے مجموعی اسکور پر چارلس بھی 48 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے مارلن سیموئلز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے 87 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے اور رنز آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرین براوو نے 39، دنیش رامدین 29 اور کیرن پولارڈ نے 16 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کالٹر نیل اور ایڈم زامپا نے 2،2 جب کہ جیمس فالکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی چوتھی ہی گیند پر ایرون فنچ بغیر کوئی رنز بنائے جیسن ہولڈر کا شکار بن گئے جس کے بعد دوسری وکٹ پر عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے 170 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی تو اسمتھ بھی 74 رنز بنا کر چلتے بنے جس کے بعد 196 کے مجموعے پر اپنی سنچری سے 2 رنز دوری پر عثمان خواجہ 98 رنز بنا کر رنز آؤٹ ہوئے۔ جارج بیلی 55، مچل مارش 16، ٹریوس ہیڈ 1 اور میتھیو ویڈ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ اور کیرون پولارڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز مارلن سیموئلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔