چیئرمین نادرانے61برطرف ملازمین کوبحال کردیا
رمضان میں3 ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ملازمت کی بحالی پرہم چیئرمین کے شکر گزار ہیں،ملازمین
چیئرمین نادرا طارق ملک نے ہڑتال میںملوث61 برطرف نادراملازمین کے کیسزکی خودسماعت کے بعدملازمین کوبحال کردیاہے۔ ترجمان کے مطابق برطرف ملازمین کے خاندانوںکی مشکلات کودیکھتے ہوئے چیئرمین نے فوری طورپرملازمین کی تنخواہوںکی ادائیگی کے ساتھ بحالی کے لیے اقدامات کیے۔
انھوں نے اس موقع پرملازمین کوریگولرکرنے کابھی وعدہ کیا۔اس موقع پرچیئرمین نادرانے کہاکہ وہ نادرا ملازمین عوام کے خادم ہیں اورعوام کی خدمت ان کافرض ہے۔ملازمین کی ترقی عوامی آرا کی روشنی میںکی جائیںگی۔اس موقع پرچیئرمین نادرانے کہاکہ بحال ہونے والے ملازمین کی کارکردگی کادارومدارعوام کی آرا پرہوگااورسروس کی میعادپران کی کارکردگی نہیںدیکھی جائے گی۔
انھوں نے کہاکہ وہ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ سے اس حوالے سے قواعد وہ ضوابط بنانے کے لیے مدد لیں گے۔اس موقع پر بحال ہونے والے ملازمین نے چیئرمین نادرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں تین ماہ کی تنخواہوں کے ساتھ ان کی ملازمتوں کی بحالی پر وہ چیئرمین کے دلی شکر گزار ہیں۔ تنخواہوں کی ادائیگی سے اب وہ اطمینان کے ساتھ رمضان گزار سکیں گے اور خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹ سکیں گے۔