ایشیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں کوئی بھی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں
فہرست میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس (لمس) ف 111 ویں نمبر پر ہے
ایشیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں کوئی بھی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں جب کہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس پاکستان میں سب سے بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے۔
گلوبل ہائرایجوکیشن اینالسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کوئی یونیورسٹی ایشیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل نہ ہوسکی تاہم 350 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان کی 10 یونیورسٹیز شامل کی گئی ہیں۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس (لمس) فہرست میں 111 ویں نمبر پر ہے جس نے 50 درجہ ترقی پاکر پاکستان کی 4 یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ دیا جب کہ آغا خان یونیورسٹی، نسٹ اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی رینکنگ میں حیران کن کمی دیکھی گئی ہے۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ مینجمنٹ اسلام آباد پاکستان کی دوسری یونیورسٹی ہے جس نے 7 درجہ ترقی پاکر 112ویں پوزیشن سنبھالی جب کہ حیران کن طور پر قائداعظم یونیورسٹی کی کارکردگی میں تنزلی دیکھی گئی جس کی وجہ سے وہ 116 سے 149ویں پوزیشن پر آگئی۔ گزشتہ سال پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی رہنے والی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس 115 سے 149 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔
آغا خان یونیورسٹی کی رینکنگ میں بھی حیران کن کمی دیکھی گئی جو 117 ویں پوزیشن سے 183ویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ کراچی یونیورسٹی کی رینکنگ میں 9 درجہ تنزلی دیکھی گئی جو رینکنگ میں 201 سے گر کر 210ویں نمبر پر آگئی، پنجاب یونیورسٹی 230، کامسیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی 240، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 250 اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد رینکنگ میں 350ویں نمبر پر ہے۔
ایشیا کی 10 بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں ہانگ کانگ کی 4، چین، سنگاپور اور جنوبی کوریا نے 2،2 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔