چیمپئنز لیگ فٹبال ریئل میڈرڈ نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
اے سی میلان اور دیگر 2 ٹیموں نے بھی جوائن کرلیا، مانچسٹر سٹی ایک بار پھر ناکام۔
ریئل میڈرڈ اور اے سی میلان سمیت 6 مزید ٹیموں نے چیمپئنز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ مانچسٹر سٹی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی۔
میلان نے اینڈرلیشٹ کو 3-1 سے زیر کرکے ناک آئوٹ رائونڈ کیلیے کوالیفائی کیا، فاتح سائیڈ کی جانب سے فلپ میکسز نے قلابازی کھاتے ہوئے شاندار انداز میں گول کیا۔ پیرس کے سینٹ جرمین اور آرسنل جبکہ جرمنی کے بورسیا ڈورٹمنڈ اور شالکے04 نے بھی آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنائی، یہ مسلسل 13واں موقع ہے جب آرسنل کے منیجر آرسین وینگیر اپنی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچانے میں کامیاب رہے۔7 ٹیمیں پہلے ہی آخری 16 سائیڈز میں جگہ بناچکیں، ان میں مالگا، بارسلونا، پورٹو، مانچسٹر یونائیٹڈ، ویلنشیا، بائرن میونخ اور شیختار ڈونیٹسک شامل ہیں۔
آخری گروپ رائونڈ میچز 4 اور 5 دسمبر کو ہوں گے،پری کوارٹر فائنلز کا پہلا رائونڈ 12 سے 20 فروری جبکہ دوسرا رائونڈ 5 سے 13 مارچ تک کھیلا جائے گا، اب پری کوارٹرفائنلز میں صرف تین ٹیموں کی جگہ باقی ہے۔ بدھ کو اپنے کوچ روبرٹو ڈی میٹیو کو برطرف کرنے والی چیلسی کی ٹیم یووینٹس سے مقابلہ 3-0 سے ہارنے کے بعد مشکلات کا شکار ہے، اس نے عارضی طور پر رافیل بینٹیز کو ٹیم منیجر کے عہدے پر فائز کردیا۔