معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کامذہب سے کوئی تعلق نہیں شہباز شریف
راولپنڈی میں سانحہ ڈھوک سیداں کے زخمیوں کی عیادت کی،واقعے کی مذمت
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جمعرات کو بینظیربھٹو شہید اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور وہاں ڈھوک سیداںمیں دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ وہ فرداً فرداً تمام زخمیوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
انھوں نے اسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ تمام زخمیوںکومفت اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔اس موقع پرشہبازشریف انتہائی افسردہ اور رنجیدہ نظر آئے اور زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والوں کا انسانیت اورکسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ سانحہ ڈھوک سیداں کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے۔قبل ازیں لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اوربھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلیے جوکچھ انسانی بس میں ہے، کیاجارہا ہے۔راولپنڈی میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے،آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط اور فول پروف سیکیورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔