پاکستان کی دوبارہ ابھرتی ہوئی منڈیوں کی فہرست میں شمولیت بڑی کامیابی ہے اسحاق ڈار
فہرست میں شامل ہونے سے شرح نمو کو 7 فیصد تک لانے کے ہدف میں کامیابی حاصل ہوگی، اسحاق ڈار
KARACHI:
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مورگن اسٹینلے کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ ابھرتی ہوئی منڈیوں کی فہرست میں شامل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2008 میں پاکستان کے گرتے ہوئے معاشی حالات پیش نظر مورگن اسٹینلے فہرست سے نکال دیا تھا گزشتہ تین سال میں انتھک کوششوں کے باعث پاکستان کو ایک بار پھر 8 سال بعد مورگن اسٹینلے کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، وہ قوم اور وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہیں کہ پاکستان نے آج اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس کامیابی سے ہماری براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر مثبت فرق پڑے گا اور شرح نمو کو 7 فیصد تک لانے کے ہدف میں کامیابی حاصل ہوگی۔