شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

خواجہ آصف نے اپنے الفاظ پر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، نوٹس کا متن

خواجہ آصف نے اپنے الفاظ پر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، نوٹس کا متن، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ خواجہ آصف کے الفاظ سے ان کی ساتھ متاثر ہوئی لہٰذا وہ اپنے الفاظ پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کے اجلاس میں خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران بولنے پر شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا تھا جس پر تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا تاہم خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریری خط کے ذریعے معافی مانگی تھی جسے شیریں مزاری اور تحریک انصاف نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام لے کر انہیں ٹریکٹر ٹرالی کہا لہٰذا وہ ان سے براہ راست معافی مانگیں۔
Load Next Story