افریقا کے صحرائے صحارا سے 20 بچوں سمیت 34 تارکین وطن کی لاشیں برآمد
ہلاک ہونے والے افراد بھوک اور پیاس کی شدت سے لقمہ اجل بنے ہیں، وزیر داخلہ نائجر
افریقی ملک نائجراورالجزائر سے ملحقہ صحرائے صحارا سے 20 بچوں سمیت 34 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نائجرمیں الجزائرکی سرحد کے قریب صحرائی علاقے آسامکا سے 34 افراد کی لاشیں ملی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 20 بچے، 9 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو کا تعلق نائجیریا سے ہے تاہم دیگر کی شناخت نہیں ہوپائی۔
نائجرکے وزیرداخلہ بازوم محمد ملنے والی لاشیں ممکنہ طورپرغیرقانونی تارکین وطن افراد کی ہیں جنہیں انسانی اسمگلر چھوڑکرچلے گئے تھے، جس کی وجہ سے یہ افراد 6 سے 12 جون کے درمیان بھوک اور پیاس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ افریقا سے یورپ جانے والے غیرملکی تارکین وطن کا سب سے مقبول راستہ ہے صرف 2015 میں اس راستے سے ایک لاکھ 20 ہزار افراد یورپ جانے کے لئے گزرے۔