ملالہ کی ساتھی طالبات نے اسکول جانا شروع کر دیا
مستقبل کے بارے میں پر امید ہوں، تعلیم کسی صورت ترک نہیں کروں گی،شازیہ
عالمی شہرت یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ منگورہ میں دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونے والی ساتھی طالبات نے دوبارہ اسکول جانا شروع کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملالہ کے ساتھ زخمی ہونے والی 13سالہ شازیہ ایک ماہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے گھر لوٹی تھی اور اس نے مکمل صحت یابی کے بعد اب دوبارہ اسکول جانا شروع کر دیا ہے۔
اس موقع پر اس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں پر امید ہے اور تعلیمی سلسلہ کسی صورت ترک نہیں کرے گی۔ اس کا کہنا تھا کہ 8اکتوبر کا دن اس کے لیے نہ بھولنے والا دن ہے جب اس پر حملہ ہوا،کچھ عرصے تک میرے دل میں خوف ضرور رہا لیکن اب نکل چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شازیہ کے علاوہ کائنات ریاض نے بھی اسکول جانا شروع کر دیا ہے۔