ممبئی کیسبھارت پاکستانی کمیشن کوجلد بلائے ذوالفقار

نہ بلایا توبھی استغاثہ کے پاس موجودشواہدکی بنا پرملزمان کوسزادی جاسکتی ہے، سرکاری وکیل

نہ بلایا توبھی استغاثہ کے پاس موجودشواہدکی بنا پرملزمان کوسزادی جاسکتی ہے، سرکاری وکیل, اے ایف پی/ فائل

پاکستان میں ممبئی حملہ سازش کیس میں سرکاری وکیل چوہدری ذوالفقار نے کہاہے کہ اگرعدالتی کمیشن کوبھارت جانے کی اجازت نہ دی گئی تواس کے باوجوداستغاثہ کے پاس اتنے شواہد موجود ہیں جن کی بنا پرگرفتار ہونے والے افراد کوقانون کے مطابق سزادی جاسکتی ہے۔


برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں چوہدری ذوالفقار نے کہاکہ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی حکومت سے کہاہے کہ ممبئی حملہ سازش کیس کواپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پاکستانی کمیشن کوبھارت بلانے سے متعلق جلد فیصلہ کرے تاکہ گرفتارملزمان کو قانون کے مطابق سزادی جا سکے تاہم بھارت کی جانب سے ابھی تک جواب نہیںآیا ہے۔

چوہدری ذوالفقارکے مطابق انھوں نے متعلقہ عدالت میں اس مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے سے متعلق درخواست دی ہے جس پرابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ادھرممبئی حملہ سازش کیس کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے ملزم جمیل احمد کے وکیل الیاس صدیقی نے دعویٰ کیا کہ ابھی تک استغاثہ شواہد عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہا ہے ۔
Load Next Story