کراچی میں مون سون کا آغاز رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا چیف میٹرولوجسٹ
شہر میں جون كے اختتام پر بوندا باندی جب كہ جولائی میں اچھی بارشوں كا امكان ہے، قائم مقام چیف عبدالرشید
چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کا آغاز جون کے تیسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے كہا كہ كراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون كا آغاز جون كے تیسرے ہفتے میں ہوجائے گا، شہر میں جون كے اختتام پر بوندا باندی جب كہ جولائی میں اچھی بارشوں كا امكان ہے۔ انہوں نے كہا كہ سندھ بھر میں 15 ستمبر تك مون سون سیزن جاری رہے گا اس دوران معمول سے زیادہ بارشوں كا امكان ہے۔
ادھر محكمہ موسمیات كے مطابق جمعرات كو كراچی میں درجہ حرارت 36.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی كا تناسب 61 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز موسم گرم و مرطوب اور درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس دوران تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی اور محكمہ موسمیات كی جانب سے مون سون كی شدید بارشوں كی نشاندہی پر واٹر بورڈ میں فوری طور پر ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے اور افسران كو ہنگامی بنیاد پر انتظامات كی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ اس دوران كارساز ،كیمپ آفس ،ضلعی اور ٹاؤنز كی سطح پر كمپلینٹ سینٹرز 24 گھنٹے كھلے رہیں گے۔ ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے افسران کو ہدایت جاری كی كہ مشینری وآلات پانی كی نكاسی كے پمپس اور دیگر ضروری سامان كو تیارركھا جائے۔