تحریک انصاف سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوسکتارانا ثنا
نوازلیگ پی ٹی آئی سے ڈرتی رہے،عمران اسماعیل،ٹوڈی پوائنٹ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو
پنجاب کے وزیرقانون راناثنااللہ نے کہاہے کہ ن لیگ کا تحریک انصاف سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوسکتاکیونکہ تحریک انصاف کا مقصد ہی ن لیگ کو نقصان پہنچانا ہے۔ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی سے ہی ہے ۔ پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ملتان کے ایک حلقے کے انتخاب کو بنیاد بناکر جنرل الیکشن کے بارے میں نتیجہ قائم نہیں کیاجاسکتا۔
ملتان کا الیکشن یوسف رضا گیلانی کی زندگی موت کا مسئلہ تھا ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ یکطرفہ الیکشن ہوگا لیکن ہم نتائج دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ہمیں تو آج بھی لگتا ہے کہ ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوگا چند علاقوں میں پی ٹی آئی تھوڑا ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم میرٹ پر تھی اگر سپریم کورٹ نے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے خلاف کوئی فیصلہ دیا ہے تو ہم اس تقسیم کوروک دیں گے۔
رہنماپیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ ن لیگ ہماری دوست جماعت ہے آپس میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن جب بھی کوئی اہم موقع آیا ہے، ن لیگ نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔میں نے بڑے میاں صاحب کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی لیکن چھوٹے میاں صاحب دبنگ ہیں جو منہ میں آئے کہتے چلے جاتے ہیں۔ کرپشن کا راگ ن لیگ کا پرانا ہے جوالاپتی رہتی ہے حالانکہ پہلا این آر او ن لیگ نے رات کے اندھیرے میں چھپ کرکیا۔ ہم نے جو این آر او کیا اس کا فائدہ ن لیگ کو بھی ہوا اور آج وہ ملک میں سیاست کرتے پھر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہاکہ ملتان کا الیکشن ایک حلقے کا الیکشن کاتھا،یوسف رضا گیلانی نے عوام میں جاکر اپنی مظلومیت بیان کرکے ووٹ لیے ہیں۔جو ٹرن آئوٹ آیا ہے وہ پیپلزپارٹی کے لیے خطرے کاالارم ہے۔ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوسکتا ہم دونوں کے نظریات مختلف ہیں ۔تحریک انصاف آج پاکستان کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے جو الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ن لیگ کی پی ٹی آئی سے ڈر کے مارے ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔