کراچی اور کوئٹہ میں آج رات 12 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی

پی ٹی سی ایل کی موبائل سروس بھی بند رہے گی، رحمان ملک

اسلام آباد کے جی سیکٹر میں 3 سے شام 6 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی. فوٹو فائل

ISLAMABAD:
وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ میں آج رات 12 بجے تک موبائل سروس بند کردی۔


وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اس لئے کراچی اور کوئٹہ میں آج رات 12 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی، اس کے ساتھ پی ٹی سی ایل کی موبائل سروس بھی بند رکھی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے جی سیکٹر میں 3 سے شام 6 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی، دیگر شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر نے موبائل سروس بند کرنے کی حکومت سے درخواست کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جہاں ضرورت پڑی وہاں موبائل سروس معطل کردی جائے گی۔

رحمان ملک نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن دہشتگردی کے پیش نظر تمام ایسی جگہوں پر موبائل فون سروس بند کردی جائے گی جہاں عوام کی جان کو خطرہ ہو، انہوں نے کہا کہ میں جو بھی کرونگا وہ عوام کی بہتری کے لئے کرونگا۔

Recommended Stories

Load Next Story