ملک بھرمیں مجالس اورجلوسوں کا سلسلہ جاری ہے

جلوس کی گازرگاہوں کے راستوں کو کنٹینرزاورخاردارتاریں لگا کرسیل کردیا گیا ہے۔

جلوس کی گازرگاہوں کے راستوں کو کنٹینرزاورخاردارتاریں لگا کرسیل کردیا گیا ہے۔ فوٹو پی پی آئی

ISLAMABAD:
محرم الحرام کے حوالے سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں آٹھویں محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے شروع ہوا، دہشت گردی کے پیش نظر جلوس کے مرکزی راستوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی تاہم جلوس کی گزرگاہوں کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کرسیل کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا۔


لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آٹھویں محرم کے حوالے سے جلوس نکالے گئے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں بھی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story