کوئٹہ حیدرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

موٹر سائیکل چلانے پر پابندی سے صحافی اورسکیورٹی فورسز کے اہلکار مستثنیٰ ہوں گے، ایس ایس پی حیدرآباد

موٹر سائیکل چلانے پر پابندی سے صحافی اورسکیورٹی فورسز کے اہلکار مستثنیٰ ہوں گے، ایس ایس پی حیدرآباد۔ فوٹو فائل

محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں 9 اور10 جب کہ حیدرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 روز تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق 9محرم الحرام کو صبح 10 سے شام 7بجے اور10محرم الحرام کو صبح 6سے رات 10بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہو گی۔


حکام کے مطابق کوئٹہ میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظریہ قدم اٹھایا گیا،محرم الحرام میں شہرمیں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے 3500 سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ، صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق کوئٹہ کے 4 حساس علاقوں میں فوج کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

حیدرآباد میں 3دن کے لئے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی سے صحافی اورسکیورٹی فورسز کے اہلکار مستثنیٰ ہوں گے، واضح رہے کہ ضلع حیدرآباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق محرم الحرام میں کسی بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر شہر میں تین روز تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story