سندھ حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی قائدین کے بارے میں بات نہ کرنے پر اتفاق

سیاسی قائدین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق

سیاسی قائدین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق، فوٹو؛ فائل

لاہور:
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اسمبلی میں کسی بھی سیاسی قائدین کے بارے میں بات نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حكومتی اركان نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر افسوس كا اظہار كیا اور اس بات پراتفاق كیا كہ تمام سیاسی جماعتوں كے قائدین كے بارے میں كوئی بات نہیں كی جائے گی اور ان كے احترام كو ملحوظ ركھا جائے گا۔


اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے كہا كہ میں نے اسمبلی كی ریكارڈنگ دوبارہ سنی ہے، ایم كیو ایم كے اركان كی تقاریر میں كوئی ایسی بات نہیں كی گئی جس سے كسی پارٹی لیڈر كو تنقید كا نشانہ بنانے كا تاثر ملتا ہو، اپوزیشن اركان كا كام تنقید كرنا ہے، ہم جہاں محسوس كریں گے كہ حكومت كی پالیسیاں ٹھیك نہیں ہیں تو ہم اس بات كی نشاندہی كریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام كے ایشوز پر بات كرنا ہماری ترجیح ہے، ہم حكومت پر تنقید كریں گے، حكومت اپنی كاركردگی سے اس كا جواب دے تاہم لیڈر شپ كا احترام ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم کے رکن عظیم فاروقی اور پیپلزپارٹی کے مکیش چاولہ کے درمیان پارٹی قائدین کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی جب کہ اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔
Load Next Story