کراچی کے علاقے کورنگی میں بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق

کورنگی ڈیڑھ میں تار گرنے سے 2 افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرکے روڈ بلاک کردیا۔

کورنگی ڈیڑھ میں تار گرنے سے 2 افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرکے روڈ بلاک کردیا۔ فوٹو؛ فائل

کورنگی ڈیڑھ نمبر پر بجلی کے ہائی ٹینشن تار گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے گرگئی جس کے نتیجے میں قریبی پنکچر کی دکان پر موجود کمسن لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ نمائندہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی عمر 16 سال ہے جب کہ دیگر 2 افراد بھی تار کی زد میں آئے تاہم موقع پر موجود افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو بچالیا جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔




واقعہ کے بعد جاں بحق لڑکے کے ورثا اور اہل علاقہ نے علاقے میں شدید احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک جام ہوگیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
Load Next Story