کراچی میں سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے 12 بنگلوں کا انکشاف
نیب نے کارروائی کے دوران بنگلوں کی دستاویزات سمیت قیمتی گاڑیاں اورسونا بھی قبضے میں لے لیا۔
BOSTON:
سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے کراچی میں 12 بنگلوں کا انکشاف ہوا ہے جب کہ نیب نے ان کی قیمتی گاڑیاں اور بھاری مقدار میں سونا بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب بلوچستان کی ٹیم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے 12 بنگلوں کاسراغ لگالیا جب کہ نیب کی ٹیم نے کارروائی کے دوران بنگلوں کی دستاویزات سمیت قیمتی گاڑیاں اورسونا بھی قبضے میں لے لیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نیب کی تفتیش کے دوران سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے خزانے سے متعلق نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں اور کراچی میں جن 12 بنگلوں کا انکشاف ہوا ہے وہ مشتاق رئیسانی نے فروخت کرنے کے لیے بنائے تھے تاہم نیب کی کارروائی کے بعد ان کی دستاویزات قبضے میں لے کر فروخت کا سلسلہ روک کر ان کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے 63 کروڑ سے زائد کی نقدی اور سونا برآمد ہوا تھا جس کے بعد سے وہ نیب کی تحویل میں ہیں۔