امریکا میں والدین نے پیسوں کی خاطر 14 سالہ بیٹی تحفے میں دے دی

پولیس نے لڑکی کے والدین اور اسے تحفے میں حاصل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے.

عدالتی دستاویزات کے مطابق تحفے میں دی گئی لڑکی کم از کم 2 مرتبہ حاملہ ہوچکی ہے فوٹو: philly.com

امریکا میں پولیس نے ایک جوڑے کو پیسوں کی خاطر اپنی 14 سالہ بیٹی تحفے میں دینے پر گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا میں 14 سالہ بچی کومعاشی فائدے کے عوض تحفے میں دینے والے والدین سمیت 3 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نے تحفے کے طور پر لڑکی کو وصول کرنے والے شخص کے گھر سے مزید 11 لڑکیاں برآمد کی ہیں جن کی عمریں 6 ماہ سے 18 برس تک ہے۔


عدالت میں پیش کئے گئے ریکارڈ میں کہا گیا ہے حراست میں لئے گئے افراد اورگھر سے ملنے والی لڑکیاں عیسائیوں کے ایمش فرقے سے تعلق رکھتی ہیں جو کہ دیگرعیسائیوں کے مقابلے میں جدید ٹیکنالوجی کا کم سے کم استعمال کرتے ہیں۔ بچی کو تیسرے مرد کے حوالے کرنے والا جوڑا مالی مدد کیے جانے کے باعث اس کا شکر گزار تھا۔ جوڑے نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو اس وقت تحفے میں دے دیا تھا جب وہ 14 برس کی تھی اورانہوں نے انٹر نیٹ کی مدد سے جو معلومات حاصل کی تھیں اس سے انہیں لگا کہ یہ سب قانونی ہے۔

استغاثہ کی جانب سے لڑکی کے والدین پرجنسی جرم سے متعلق سازش اوراپنی ہی اولاد کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی فرد جرم عائد کی ہے جب کہ تیسرے شخص پر10 مختلف جرائم کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ والدین کی جانب سے تحفے میں دی گئی لڑکی کم ازکم 2 مرتبہ حاملہ ہوچکی ہے۔

 
Load Next Story