حاجیوں کے پیسے کھانے والے ہم سے حساب مانگتے ہیں خواجہ سعد رفیق
پیپلزپارٹی کے نوعمرقائد سندھ سے کرپشن اور سفارش کلچر ختم کریں اورعمران خان کالے چشمے اتارکر صوبے پرتوجہ دیں،وفاقی وزیر
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جماعت سندھ اور دوسری خیبرپختونخوا میں حکمراں ہے یہ کونسی اپوزیشن ہے جب کہ حاجیوں کے پیسے کھانے والے ہم سے حساب مانگتے ہیں۔
ننکانہ صاحب میں ریلوے کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنا کالا چشمہ اتاریں اور صوبے پر توجہ دیں اور عوام کی تقدیر بدل دیں، انہیں خیبرپختونخوا کی تقدیر بدلنے سے کسی نے نہیں روکا جہاں چوہے اور پولیو ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے نوعمرقائد سندھ سے کرپشن اور سفارش کلچر ختم کریں،سندھ کھنڈر بن چکا ہے جہاں آپ نے ایک منصوبہ بھی مکمل تو دور شروع تک نہیں کیا، پیپلزپارٹی کو سندھ پر توجہ دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کرپشن پر بات کرنے سے پہلے اپنی پارٹی صاف کریں، آپ کو تو حاجیوں کی بددعائیں لگی ہیں لیکن ہماری حکومت میں ہی حج ہوئے لیکن کسی وزیر پر کرپشن کا الزام نہیں لگا، تمام معاملات اچھے انداز سے ہوئے، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اور مرکز پر بلاجواز تنقید کی جاتی ہے، شہباز شریف سے کارکردگی میں آگے نکل جائیں ہمیں اعتراض نہیں،آپ سے کے پی کے میں ایک پل نہیں بنتا اور سندھ میں ماس ٹرانزٹ کا کوئی ایک منصوبہ تک نہیں ہے۔
وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ میں شہر بند کردوں گا اور ملک بند کردوں گا تو اس سے ملک ترقی نہیں کرے گا بلکہ ملک چلانے سے ملک ترقی کرے گا، کچھ لوگ جمہوریت کے چیمپئن بننے کی کوشش کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو کہا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ نہیں ہونے دیں گے جس کی انہوں نے بھی تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے چیپمئن آمر کے دور میں گھروں میں بیٹھے رہے،آصف زرداری سے اختلاف اپنی جگہ مگر وہ دانشمند شخص ہیں، دور اندیشی سے معاملات سنبھالیں، ہم آج بھی ٹی اوآرز پر اپوزیشن کے ساتھ اتفاق کرنے کے لئے تیار ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اورنج لائن پر کرپشن پر بات کرنے والے عدالت میں جاکر اپنا شوق پورا کرلیں، اگر مسلم لیگ ن کے وزرا پر کرپشن ہے تو سامنے لائی جائے کیوں عدالتوں میں نہیں جایا جاتا، خیبربنیک ڈکیتی پر جماعت اسلامی اپنے وزیرکے خلاف کارروائی کرے۔