ملکہ برطانیہ نے بھری محفل میں اپنے پوتے شہزادہ ولیم کو جھاڑ پلا دی

ملکہ الزبتھ نے اپنے پوتے کی جانب سے پروٹوکول اور عوام کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا تو وہ برداشت نہ کرسکیں۔

ملکہ الزبتھ نے اپنے پوتے کی جانب سے پروٹوکول اور عوام کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا تو وہ برداشت نہ کرسکیں۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنی 90ویں سالگرہ کے موقع پر بھری محفل میں اپنے پوتے شہزادہ ولیم کو جھاڑ پلا دی۔


ملکہ برطانیہ کی عمر کے 90 سال پورے ہونے کے سلسلے میں بکنگھم پیلس میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں برطانوی شہریوں نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا پوتا شہزادہ ولیم "پروٹوکول کی ایسی خلاف ورزی" کر بیٹھا جس پر اُس کی دادی طیش میں آگئیں۔ ماجرا یہ ہے کہ ملکہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد "بکنگھم" پیلس کی بالکونی میں کھڑے ہو کر فضائی پریڈ دیکھ رہے تھے کہ اس دوران شہزادہ ولیم اچانک اپنے ننھے بیٹے شہزادہ جارج سے بات چیت کے لیے نیچے جھک کر بیٹھ گئے اور لندن کی فضاؤں میں گشت کرتے طیاروں کے بارے میں گفتگو کرنے لگے، اپنے بیٹے سے بات کرتے وقت وہ یہ بھول گئے کہ تقریب میں شریک ہزاروں افراد انہیں دیکھ رہے ہیں۔

ملکہ الزبتھ نے اپنے پوتے کی جانب سے پروٹوکول اور عوام کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا تو وہ برداشت نہ کرسکیں اور ولیم کے کاندھے پر ناگواری سے ہاتھ مار کر اسے کھڑے ہونے کا اشارہ کیا جس پر وہ پریشانی کے عالم میں سیدھا کھڑے ہوگئے۔ یہ تمام منظر واضح طور پر اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جو جمعے کے روز منظرعام پر آئی ہے۔
Load Next Story