پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کی جانب سے تحقیقات کا انتظار کررہے ہیں سشما سوراج
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے،بھارتی وزیرخارجہ
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کی جانب سے تحقیقات کا انتظار کررہے ہیں۔
نئی دلی میں حکومت کی خارجہ پالیسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے بلکہ ہم پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کی جانب سے تحقیقات کا انتظار کررہے ہیں جب کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے تحقیقات کے لئے پاکستان جانے سے انکار نہیں کیا تاہم پاکستان نے اپنی جانب سے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے وقت مانگا ہے۔