غیرمعیاری سی این جی سلنڈرزکیخلاف کارروائی کی جائے
ٹرانسپورٹ میں بوسیدہ سی این جی سلنڈرزکے استعمال پر رابطہ کمیٹی کی تشویش
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان بھرمیںمسافربسوں،اسکول بسوں، رکشا و ٹیکسی ودیگر سواری میںغیرمعیاری اوربوسیدہ سی این جی سلنڈرزکے استعمال پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ کراچی میںمسافراوراسکول بسوں میں غیر معیاری اوربوسیدہ سلنڈرزکے استعمال کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورذمے دارعناصرکے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت اورلاپروائی کے باعث کراچی سمیت پورے ملک میںچلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر کے استعمال سے خوفناک حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیاہے، گزشتہ روزسی این جی اسٹیشن پرمسافربسوں میںنصب غیرمعیاری سلنڈرپھٹنے سے ہونیوالے خوفناک دھماکے میںدوافرادجاںبحق اورمتعددمسافرزخمی ہوچکے ہیں، رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہری بسوں میں غیر معیاری سلنڈرکے استعمال سے شدیدخوف زدہ ہیںاوردوران سفر عدم تحفظ کاشکارہیں۔
جبکہ دوسری جانب متعلقہ محکمے کی جانب سے سی این جی سلنڈرکی جانچ پڑتال کیلیے فٹنس اسٹیکرجاری کرنے کامنصوبہ بغیرکسی وجہ کے سردخانے کی نذرکرد یاگیا، رابطہ کمیٹی نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرا برائے ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیاکہ مسافربسوں،اسکول بسوں ،رکشاو ٹیکسی ودیگر سواری میںغیرمعیاری اورناقص سلنڈرکے استعمال کافی الفورنوٹس لیاجائے، متعلقہ محکمے کے ذمے دار عناصرکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اورکراچی کے شہریوںکودوران سفر جان ومال کاہرممکن تحفظ بھی فراہم کیاجائے۔