پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی
لوگوں نے بسیں نہیں کھانی اور نہ ہی موٹر وے پر سونا ہے، ہیکرز کا وزیراعظم نوازشریف کے نام پیغام
سائبر ہیکرز نامی گروپ نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کرکے دونوں جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سائبر ہیکرز نامی گروپ نے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کرلی جب کہ گروپ کی جانب سے دونوں جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہیکرز کی جانب سے دونوں جماعتوں کی پالیسیوں کو عوام دشمن قرار دیا۔
سائبر ہیکرز نے ویب سائٹ پر قومی ترانے کے دھن کے ساتھ سابق صدر آصف زرداری اور چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نام پیغام چھوڑا اور آصف زرداری کی تصویر بھی لگائی جب کہ وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے کروڑوں لوگ متاثر ہورہے ہیں، لوگوں نے بسیں نہیں کھانی اور نہ ہی موٹر وے پر سونا ہے۔