گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

دورے کے دوران گورنر سندھ نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور غیرقانونی سائن بورڈز ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا

سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے قبل ہی شہر سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے کا کام مکمل کرلیں گے، گورنر سندھ ۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اورغیرقانونی سائن بورڈز ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے صدر، نرسری، طارق روڈ ، اسٹار گیٹ اور شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جب کہ اس موقع پر کمشنر کراچی اعجاز احمد اور ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

گورنر سندھ نے بہادر آباد اور طارق روڈ میں غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے کا کاموں کا جائزہ لیا اور ان کو ہٹانے کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے قبل ہی شہر سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے کا کام مکمل کرلیں گے جس کے لیے شہر بھر میں تیزی سے کام جاری ہے۔
Load Next Story