یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے ہنگری بیلجئم اورپرتگال سے ہنگامہ آرائی پر جواب طلب کرلیا
شائقین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے کی سزا متعلقہ ٹیموں کی فٹبال ایسوسی ایشنز کو دی جارہی ہے۔
یورپیئن فٹبال ایسوسی ایشن نے یورو کپ 2016 کے دوران تماشائیوں کی جانب سے ہلڑ بازی کرنے اور میچ میں رخنہ ڈالنے پر ہنگری، بیلجیئم اور پرتگال کی فٹبال ایسوسی ایشنز سے جواب طلب کرلیا۔
فرانس میں جاری یورو کپ 2016 میں شریک ممالک کے شائقین کی جانب سے میچ خراب کرنے کے الزام میں یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے ایسے ممالک کی فٹبال ایسوسی ایشنز سے جواب طلب کرلیا جن ممالک کے شائقین پر ہنگامہ آرائی کے الزامات لگائے گئے ہیں ان میں ہنگری، بیلجیئم اور پرتگال شامل ہیں جب کہ اس سے قبل روسی شائقین کی جانب سے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے بعد روسی فٹبال یونین پر ڈیڑھ لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگری فیڈریشن پر اس کے حامیوں کی جانب سے آتش بازی کرنے اور آئس لینڈ کے ساتھ ڈرا ہونے والے میچ کے دوران گراؤنڈ میں مختلف چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں جب کہ پرتگال کے شائقین پر آسٹریا کیخلاف ڈرا ہونے والے میچ میں میدان میں اتر آنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ فٹبال ایسوسی ایشن نے بیلجئم کی فٹبال تنظیم سے بھی جواب طلب کیا کہ جس نے گو کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ اپنے نام کیا تھا تاہم اس کے بعد ان کے حامیوں کی جانب سے گراؤنڈ میں نہ صرف آتش بازی کی گئی بلکہ جشن مناتے ہوئے گراؤنڈ میں چیزیں پھینکنا شروع کردی تھیں۔
واضح رہے کہ یوئیفا نے اس سے قبل روس اور انگلینڈ کو خبردار کیا تھا کہ اگر ان کے شائقین کی جانب سے اگر پھر ہنگامہ آرائی کی گئی تو انہیں نااہل قرار دے دیا جائے گا۔