سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن 9 جاں بحق 20افراد گرفتار

پولیس کمانڈوزکا سرچ آپریشن میں بیس مشتبہ افراد کو زیر حراست لے...

پولیس کمانڈوزکا سرچ آپریشن میں بیس مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا گیا۔ فائل فوٹو

کراچی میں رمضان کےپہلے روز بھی بندوقیں چلتی رہیں ، چوبیس گھنٹوں کے دوران 11افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس کمانڈوزکا سرچ آپریشن میں بیس مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا گیا۔

کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے جنت ٹاؤن میں کمانڈوز کا گذشتہ روز سے سرچ آپریش جاری، جبکہ پہلی بارالآصف اسکوائرمیں بھی پولیس داخل ہو گئی۔ اب یہاں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے بعد 5افراد کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ لیکن ابھی تک امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

گذشتہ روز الآصف اسکوائرکی یونین انتظامیہ اور دکانداروں میں جھگڑے کے دوران سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سےتین افراد شاہ فیصل، مرزا اور عبدالرسول ہلاک ہوگئے۔ جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد لواحقین نے لاشیں سپرہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز افسران نے لواحقین سے مذاکرات کیے، اور انہیں بتایا کہ دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس پراحتجاج ختم کردیا گیا۔ جس کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار یونین کے صدر حاجی جنت گل کے گھر کارروائی کیلئے پہنچے اور حاجی جنت گل کے گھر سے اس کے بھائی زیارت گل کو حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے نتیجے میں موجود مسلح افراد نے اندھاد ھند فائرنگ کردی۔ جس سے ایس ایچ او سہراب گوٹھہ سلطان محسود اورچوکی انچارج احسان مروت شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ،ایک زیر حراست شخص سےپولیس نے دو نائن ایم ایم پستولیں برآمد کرلیں ہیں ۔ مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد پولیس کارروائی ختم کرکے علاقے سے واپس چلی گئی۔

پولیس پہلی بارالاصف اسکوائرکےعلاقےمیں داخل ہوگئی جس پر ایس ایس پی ضلع وسطی عاصم قائم خانی کےمطابق چونتیس مقامات سےچھ اشتہاریوں سمیت چوبیس افراد پکڑےگئے۔۔ان سےاسلحہ اورچوری شدہ سامان برآمد کرلیاگیا ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story