بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے ننھے اداکار
فلمسازوں کو بھاری معاوضے کے ساتھ ساتھ ننھے اداکاروں کی معصوم سی خواہشیں بھی پوری کرنی پڑجاتی ہیں۔
بالی ووڈ میں نامور اداکاروں کی طرح ننھے اداکار بھی کسی سے کم نہیں اور فلموں کی کہانیوں میں جان ڈال دینے والے کردار نبھانے والے یہ ننھے اداکار بھی حیران کن معاوضہ وصول کرتے ہیں جس کے ساتھ ساتھ فلمسازوں کو ان کی ننھی سی خواہشیں بھی پوری کرنی پڑجاتی ہیں۔
ہرشالی ملہوترا:
بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم''بجرنگی بھائی جان'' میں پاکستانی بچی کا کردار ادا کرنے والی ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا نے 4 سال کی عمر میں چھوٹی پردہ اسکرین سے اداکاری کا آغاز کیا جس کے بعد 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' میں ننھی شاہدہ کا کردار بخوبی نبھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جس کے بعد ہرشالی کے لیے فلمی اور اشتہارات کی دنیا کے دروازے کھل گئے۔ ننھی اداکارہ فلموں اور اشتہارات میں کام کرنے کے لیے ایک روز کے 30 ہزارروپے وصول کرتی ہیں جس سے اندازہ لگا نا مشکل نہیں کہ وہ اس عمر میں بھی کتنے پیسے کماتی ہیں۔
سارہ ارجن:
بالی ووڈ کی ایک اور ننھی اداکارہ سارہ ارجن بھی کئی فلموں اور اشتہارات میں کام کرچکی ہیں یہی نہیں ننھی اداکارہ نے پچھلے سال ریلیز ہونے والی فلم ''جذبہ'' میں ایشوریا رائے بچن کی بیٹی کا کردار ادا کیاتھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا لیکن اب یہ چھوٹی اداکارہ ہالی ووڈ کی فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہی ہیں۔ بالی ووڈ چائلڈ اداکارہ سارہ ارجن کا شمار بھی فلم نگری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ننھے اداکاروں میں ہوتا ہے اور فلموں اور اشتہارات کی شوٹنگ کے دوران ایک دن کے 50 ہزار سے زائد وصول کرتی ہیں جب کہ ننھی اداکارہ کے شوق بھی کسی نامور اداکارہ سے کم نہیں ہیں کیوں کہ یہ بھی فلموں کی شوٹنگ کے دوران وینٹی وین کی ڈیمانڈ کرتی ہیں۔
دیا چلود:
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ''کک'' میں ننھی اداکارہ دیا چلود نے ''جھمکی''کا کردار ادا کیا تھا جس نے اپنی جاندار اداکاری سے فلم بینوں کو رونے پر مجبور کردیا تھا جب کہ انہوں نے 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ''روکی ہینڈسم'' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا ۔ دیا چلود فلموں میں کام کرنے کے لیے ایک روز کا معاوضہ 25 ہزار روپے وصول کرتی ہیں اور اشتہارات میں ان کا معاوضہ فلموں کے مقابلے میں دگناہ ہے۔
درشیل کمار:
ننھے اداکاردرشیل کمار نے سلمان خان کی فلم ''پریم رتن دھن پایو''اور اکشے کمار کی فلم ''برادرز'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے شائقین نے بے حدسراہا ہے جب کہ ننھے اداکار بھی کمائی میں کسی بڑے اداکار سے کم نہیں ہیں اور فلموں میں کام کرنے کاایک دن کا معاوضہ 30 ہزار روپے وصول کرتے ہیں یہی نہیں اب اداکار ورن دھون اورجان ابراہم کی نئی آنے والی فلم ''ڈشوم'' میں بھی 6 دن کی شوٹنگ کے 2 لاکھ تک وصول کیے ہیں۔