بیجنگ 60 سال بعد طوفانی بارش 10 افراد ہلاک میڈیا
شہر میں بارش کی اوسط حد 170 ملی میٹر6.7 انچ جبکہ بیجنگ مغرب ضلع میں...
KARACHI:
ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چائنا کے دارالحکومت میں گذشتہ چھ دہائیوں میں سب سے بھاری طوفانی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ بڑے پیمانے پر افراتفری ، سیلاب کی وجہ سے 80،000 لوگ سڑکوں اور شہر کے مرکزی ہوائی اڈوں پر جمع ہوگئے۔
بارش کا طوفان گذشتہ روز ہفتے کی دوپہرسے شروع ہوا اور دیر رات تک جاری رہا، شہر بڑی سڑکوں اور انڈرپاسسز میں سیلابی پانی جمع ہوگیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے مضافات میں چھت گرنے سے دو افراد ہلاک جبکہ بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق، پارش کے پانی میں ڈوبے بجلی کی تاروں میں الجھ کر بھی کچھ لوگ زندگی سی ہاتھ دھو بیٹھے۔
بیجنگ نیوز نے کہا ہے کہ بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 500 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ تاہم، میٹرو کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے بےبس لوگ بسوں یا ٹیکسی سے گھر جانے میں بھی ناکام ہوگئے۔
خبر رساں ادارے نے کہا کہ شہر میں بارش کی اوسط حد 170 ملی میٹر6.7 انچ جبکہ بیجنگ مغرب ضلع میں 460ملی میٹر18.1انچ ریکارڈ کی گئی ہے۔
بیجنگ شہر کی حکومت نے کہا کہ اس کی ویب سائٹ (www.beijing.gov.cn) پر شہر کو اپنے پیروں پر کھڑے کرنے کے لئے مرمت کا کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے ستمبر تک شہر سیلابی ریلہ گردش کررہا ہے ، اس کے ساتھ لوگوں کے لئے مزید خراب موسم کی پیشنگوئی بھی کردی گئی ہے۔
بیجنگ کے بیشتر رہائشیوں نے طوفان کی فرضی تصویریں انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی گیئں ہیں، جبکہ لوگوں کو حکومت سے شکایت ہے کہ انھیں اس طوفان کی آمد سے شہروں کو پہلی ہی باخبر کردینا چاہیے تھا۔ مزید کہ حکومت کو طوفانی بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لئے خیرخواہ انتظامات کرنے چاہیئں۔