عید پر ’’سلطان‘‘ کی نمائش سے انڈسٹری کونقصان ہوگا فلمی حلقے
مسائل کے باوجودفلم بنانے والوں کی سپورٹ کیلیے سلطان کواجازت نہ دی جائے
ISLAMABAD:
عیدالفطرکے موقع پرسجنے والے فلمی دنگل میں جدید ٹیکنالوجی کی پاکستانی فلموں کے ساتھ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ''سُلطان '' کی نمائش کے واضح امکان کوسنجیدہ حلقوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے نقصان دہ قراردیدیا ہے۔
ایک طرف سلمان خان کی کثیرسرمائے سے بننے والی فلم کے لیے سینمامالکان نے عیدپرکئی گناہ منافع کمانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں تو دوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کوبحران سے نکال کرانٹرنیشنل مارکیٹ تک لیجانے کے خواہشمند فلم میکر، فنکار اور تکنیکار اپنی نئی فلموں کوعیددنگل میں نمائش کے لیے سینما میں مناسب اوقات کارکے باعث پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
سنجیدہ حلقوں کے مطابق حکومت پاکستان کوجذبہ حب الوطنی اورپاکستانی فلم کی سپورٹ کے لیے عیدالفطرکے موقع پربالی وڈاسٹار سلمان خان کی فلم ''سلطان '' کو نمائش کی اجازت نہیں دینی چاہیے ، تاکہ بے پناہ مسائل کے باوجود کثیرسرمائے سے فلمیں بنانے والے پاکستانیوں کی سپورٹ ہوسکے۔
اس مرتبہ عیدالفطرکے موقع پر پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ایسی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں جوہرلحاظ سے انٹرنیشنل معیارکے مطابق ہیں۔ ان کی کہانی، میوزک ، لوکیشنز اورنوجوان فنکاروں کی پرفارمنس پرفلمی حلقے خاصے مطمئن دکھائی دیتے ہیں لیکن عید جیسے تہوارپربالی وڈ فلم کی نمائش کی کوشش پاکستانی فلموں کے خلاف سازش سے کم نہیں ہے۔
حکومت کواس پرسختی سے نوٹس لیتے ہوئے عیدالفطرپرصرف اورصرف پاکستانی فلموں کی نمائش کا اعلان کرنا چاہیے۔ جہاں تک امپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں کی ہے توعیدالفط کے ایک یا دوہفتہ بعد امپورٹڈفلموں کونمائش کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ چند برس پہلے بھی اسی طرح عیدکے موقع پرامپورٹڈ فلموں کونمائش کی اجازت نہیں ملی تھی جس کی بدولت پاکستانی فلموں کواچھارسپانس ملا تھا۔