پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش سے موسم خوشگوار سندھ بلوچستان میں بدستورشدید گرمی
آئندہ 2 روز کے دوران پنجاب، خیبرپختون خوا، فاٹا اور کشمیر میں مزید پری مون سون بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات
لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید گرمی کے بعد برسنے والے ابر کرم سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مالاکنڈ، مردان ، بنوں، کوہاٹ ، ڈیرہ غازی خان ، ڈیرہ اسماعیل خان، فاٹا، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جب کہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب ، خیبرپختون خوا فاٹا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
دوسری جانب سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر حصے گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سب سے ذیادہ درجہ حرارت سکھر اور رحیم یار خان میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 47 ڈری تک پہنچ چکا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بہالپور، موہنجودڑو میں درجہ حرارت 45، ملتان اورخان پورمیں 44، کوٹ ادو 43، ڈیرہ غازی خان، لیہ، 42، اور بھکر، نورپورتھل اور شہید بے نظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ بہالنگراور پنجگور میں 40 ڈگری جبکہ فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ اور قصور میں 38، مظفرآباد 37، پشاور، راولپنڈی، 36 ، گجرات 35 اور چترال میں 35، گوادر، سیدو شریف اور منگلا میں 34، لاہور، گوجرانوالہ، گلگت، سیالکوٹ، پسنی، 33 ، جبکہ کراچی، منڈی بہاؤالدین، 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔