ملتان میں خاتون کی تیزاب گردی کا نشانہ بننے والا شخص دم توڑگیا

صداقت 15 جون سے نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج تھا.

ملزمہ نے اپنے دوست صداقت پراس وقت تیزاب پھینکا تھا جب اس نے شادی سے انکار کردیا تھا،فوٹو:فائل

مخدوم رشید میں چند روز قبل خاتون کی تیزاب گردی کا نشانہ بننے والا شخص نشتراسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں 15 جون کومومل عرف شمیم نامی خاتون کی جانب سے تیزاب گردی کا نشانہ بننے والا شخص صداقت نشتراسپتال کے برن یونٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزمہ نے صداقت پراس وقت تیزاب پھینکا تھا جب اس نے شادی سے انکارکردیا تھا، تیزاب گردی سے صداقت کا چہرہ اورسینہ بری طرح جھلس گیا تھا۔

تھانہ مخدوم رشید پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرکے خاتون کوگرفتارجب کہ ملزمہ شمیم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 17 جون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی بھیج دیا تھا۔
Load Next Story