بیٹے کے اغوا کے باوجود جسٹس سجاد علی شاہ معمول کے مطابق عدالت میں موجود وکلا تنظیموں کا عدالتی بائیکاٹ
ہائیکورٹ میں تمام کیسز ملتوی کردیئے گئے جبکہ وکلا تنظیموں کا بھی واقعے کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ اپنے صاحبزادے کے اغوا کے باوجود معمول کے مطابق عدالت پہنچے جہاں ان سے ججز اور وکلا نے ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سجاد علی شاہ معمول کے مطابق سندھ ہائیکورٹ پہنچے جہاں معزز جج صاحبان اور وکلا کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صاحبزادے کے اغوا کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کے اغوا کے خلاف ہائیکورٹ میں تمام کیسز ملتوی کردیئے گئے ہیں جب کہ وکلا تنظیموں کا بھی واقعے کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔