برسلز کے شاپنگ سینٹر میں بم کی اطلاع کے بعد کارروائی مشکوک شخص گرفتار

کرائسز سینٹر ڈیپارٹمنٹ نے اعلی سطح کا اجلاس بلا لیا جس میں وزیراعظم کو واقعے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

کرائسز سینٹر ڈیپارٹمنٹ نے اعلی سطح کا اجلاس بلا لیا جس میں وزیراعظم کو واقعے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی

بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے شاپنگ سینٹر میں بم کی اطلاع کے بعد پولیس، اسپیشل کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور فوجی دستے متحرک ہوگئے جب کہ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجئم کے مشہور کاروباری مرکز سٹی شاپنگ سینٹر میں بم کی اطلاع کے بعد پولیس، اسپیشل فورسز اور فوج نے کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ سینٹر کو سیل کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جس کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ مشکوک شخص کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

بیلجئم کی سیکیورٹی صورتحال کے ذمہ دار ادارے کرائسز سینٹر کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں وزیراعظم چارلس مچل بھی شریک ہوں گے جب کہ انہیں واقعے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
Load Next Story