نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
مئی کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی تھی لیکن بجلی کی اوسط لاگت 4 روپے 80 پیسے رہی۔ سی پی پی اے
GENEVA:
نیپرا نے ملک بھر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے کمی کردی ہے تاہم کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
وائس چیرمین نیپرا کی سربراہی میں مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ مئی کے مہینے میں تقسیم کار کمپنیوں کو9ارب 29 کروڑ 73 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی اور اس کی پیداواری لاگت44ارب70 کروڑ 83لاکھ روپے رہی۔
مئی کے مہینے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 13 روپے 88 پیسے،فرنس آئل سے نو روپے92پیسے، گیس سے 5 روپے 57 پیسے جب کہ ایٹمی پلانٹس سے حاصل ہونے والی بجلی کی پیداواری لاگت ایک روپیہ 18 پیسے فی یونٹ رہی۔ اس مہینے کے لیے ریفرنس لاگت 8 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی تھی لیکن بجلی کی اوسط لاگت 4 روپے 80 پیسے رہی تھی ۔ اس لئے مئی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کمی کی جائے۔
نیپرا نے موقف سننے کے بعد فی یونٹ بجلی 3 روپے 32 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی، صارفین کو اس کا فائدہ جون کے بلوں میں ہوگا تاہم کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔