بحرین کو آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑے گی ایرانی پاسداران انقلاب
آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے غیرملکی مفادات اورفرقہ واریت پھیلانے کیلئے اپنے عہدے کا استعمال کیا،وزارت داخلہ بحرین
SWAT:
بحرین کی جانب سے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے پر ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحرین کا یہ قدم سرخ لکیر کو پار کرنے کے مترادف ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے دھمکی دی ہے کہ بحرین کی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے خلاف جارحانہ اقدام اٹھا کر سرخ لکیر کو پارکرلیا ہے جس کے بعد عوام کے پاس مسلح مزاحمت کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں رہ جاتا اور بحرین کے حکمرانوں کو اس اقدام کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
بحرین کی وزارت داخلہ کا گزشتہ روز آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے غیرملکی مفادات کے حصول، ریاست میں فرقہ واریت اور تشدد کے فروغ کے لئے اپنے عہدے کا استعمال کیا۔
اس سے قبل بحرین کی اعلی عدالت نے دہشت گردی، شدت پسندی اور ملک میں انتشار پھیلانے کے الزام پر اپوزیشن گروپ الوفاق کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد حکومت اور شیعہ سرگرم تنظیموں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔