امریکی سینیٹ نے گن کنٹرول تجاویز کا بل مسترد کردیا

بل میں 4 تجاویز پیش کی گئی تھیں جن کی منظوری کے لیے 60 ووٹ درکار تھے۔

بل میں 4 تجاویز پیش کی گئی تھیں جن کی منظوری کے لیے 60 ووٹ درکار تھے۔ فوٹو؛ فائل

FAISALABAD:
امریکی سینیٹ نے ملک میں اسلحے کی خرید و فروخت کے حوالے سے پیش کیے گئے بل کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے ملک میں اسلحہ کی خرید و فروخت کو محدود کرنے کے لیے پیش کیے گئے بل کو مسترد کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بل میں 4 مختلف تجاویز پیش کی گئیں تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ اسلحہ رکھنے والے افراد کا پس منظر جاننے کے فنڈنگ میں اضافہ کیا جائے اور تمام مشتبہ افراد کو حکومت دہشت گردوں کی فہرست میں رکھتے ہوئے ان پر نظر رکھی جائے کہ وہ اسلحہ خریدتے ہیں یا نہیں۔


امریکی سینیٹ میں پیش کردہ بل میں شامل تجاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ گن رکھنے والوں کو پس منظر جاننے کے لیے دائرہ کار کو بڑھایا جائے اور ایسی جگہیں جہاں سے اسلحہ کی خریداری کو ٹریک نہیں کیا جاسکتا انہیں بند کیاجائے، بل کی منظوری کے لیے 60 ووٹ درکار تھے جس کو ریپبلکن پارٹی حاصل کرنے میں ناکام رہی اور سینیٹ کے اراکین نے بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں جب کہ گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے امریکا میں اسلحہ کی خریدو فروخت کے بل کے حوالے سے بحث جاری ہے۔
Load Next Story