چاکیواڑہ گینگ وار کے ملزم کی فائرنگ موٹر سائیکل کو آگ لگا دی
ملزم نے سسرالیوں کے سامنے ہیرو بننے کے لیے گھروں میں گھس کر مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا.
ISLAMABAD:
چاکیواڑہ کے علاقے گلستان کالونی میں گینگ وار کے ملزم نے سسرالیوں کے سامنے ہیرو بننے کے لیے گھروں میں گھس کر مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، فائرنگ کی اور ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی ۔
ذرائع کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے بہار کالونی گلستان کالونی سی روڈ کے ایک محلے میں گینگ وار کے اہم ملزم فیصل پٹھان کے بھائی فہد پٹھان نے گھروں میں گھس کر خواتین اور دیگر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کرنے کے بعد ایک 125 موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا علاقہ مکینوں نے بتایا کہ فہد پٹھان کو اس کے سسرال والوں نے بلایا تھا کیونکہ ان کا محلے کے ایک شخص سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا۔
فہد پٹھان نے محلے میں آکر تلخ کلامی اور سنگین نتائج کی دھمکیا دیں ، فائرنگ کے نتیجے میں محلے میں کھڑے 2 رکشوں کو بھی نقصان پہنچا تھا ، مکینوں نے بتایا نہ تو علاقے کے کسی شخص میں اتنی ہمت ہے کو وہ فہد پٹھان یا کسی بھی گینگ وار کے شخص کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائے اور نہ ہی پولیس کی اتنی ہمت ہے کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرے۔