سلمان خان کے والد سلیم خان نے بیٹے کے بیان پر معافی مانگ لی

سلمان خان نے فلم کی شوٹنگ کے بعد اپنی تھکاوٹ سے متعلق بیان کو زیادتی سے متاثرہ خواتین کی مثال دیتے ہوئے دیا تھا۔

سلمان خان نے فلم کی شوٹنگ کے بعد اپنی تھکاوٹ سے متعلق بیان کو زیادتی سے متاثرہ خواتین کی مثال دیتے ہوئے دیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے ''زیادتی سے متاثرہ خواتین'' سے متعلق اپنے بیٹے کے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اہم معاملات پراپنے بیانات اور خیالات کے باعث تنازع میں پھنس جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک بارپھر اپنے متنازع بیان کی وجہ سے نئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں اور بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا ہے جس کے بعد اب ان کے والد اپنے بیٹے کے بیان پر صفائی دینے میدان میں آگئے ہیں۔


مشہور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے سلمان خان کے ''زیادتی سے متاثرہ خواتین'' سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی ہے جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے بیان پر سب سے معافی مانگتا ہوں کیوں کہ انہوں نے جو بھی بولا وہ بلا شبہ غلط ہے لیکن اس کا مقصد غلط نہیں تھا جس کا خیال رکھنا چاہیے۔



واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان نے فلم کی شوٹنگ کے بعد اپنی تھکاوٹ سے متعلق بیان کو زیادتی سے متاثرہ خواتین کی مثال دیتے ہوئے دیا تھا جس پر بھارت میں اداکار کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور خواتین کمیشن نے سلمان خان سے 7 روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story