9اور10محرم کے جلوس بھی محفوظ رہیںگےاقبال محمود

8محرم کے جلوس کے لیے پولیس نے24گھنٹے محنت کی،ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا.

شرکااورسیکیورٹی اداروںکو خراج تحسین،ایڈیشنل آئی جی کی میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

8محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس نے24گھنٹے محنت کی،جلوس کے شرکا کوبحفاظت منزل مقصود تک پہنچایاگیا۔


جلوس میں کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،9محرم اورعاشورے کے جلوس بھی بحفاظت اپنی منزل تک پہنچیں گے۔ یہ بات ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اقبال محمود نے بتایا کہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کے علاوہ5ہزار500 سے زائد پولیس اہلکاروں نے8محرم الحرام کے جلوس میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔ پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جلوس کے شرکانے بھی سیکیورٹی کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود کا کہناتھا. 8محرم الحرام کے جلوس کے دوران جو خامیاں تھیں وہ9محرم اور عاشور کے جلوس میں ختم کر دیں گے۔انھوں نے بتایا کہ جلوس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی ایک دوسرے مکمل تعاون کیا ۔
Load Next Story