شہباز شریف اکیلے ن لیگ نہیں اختلافات برقرار ہیں دوست کھوسہ

اختلافات دور کرنیکی کوشش جاری ہے، لغاریوں کی ن لیگ میں آنے کی باتیں بے معنی ہیں.

اختلافات دور کرنیکی کوشش جاری ہے، لغاریوں کی ن لیگ میں آنے کی باتیں بے معنی ہیں۔ فوٹو: فائل

رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ان کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اختلاف برقرار ہیں۔


وہ اکیلے مسلم لیگ ن نہیں، میرا ضمیر زندہ ہے، پارٹی رہنما رانا محمد اکبر کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ لغاری سرداروں کی مسلم لیگ ن میں آنے کی باتیں بے معنی ہیں، ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتیں، میں الیکشن اپنے آبائی حلقہ پی پی244 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑوں گا، میں نے اپنے حلقہ انتخاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں اور اب بھی اربوں روپے کے عوامی و فلاحی بہبود کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

انھوں نے کہا قومی الیکشن سے قبل خاندان میں سیاسی اختلاف دور کرنیکی کوشش کر رہے ہیں تاہم میرے بھائی ممبر قومی اسمبلی سردار سیف الدین خان کھوسہ پیپلزپارٹی میں گئے تو ان کے متعلق فیصلہ والد ذوالفقار کھوسہ اور پارٹی قیادت کرے گی۔
Load Next Story